Dec 22, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر) پولیس شہداء کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا عمل جاری، ملتان کے شہید کانسٹیبل محمد شہزاد کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 35 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق محلہ جلال آباد تحصیل جہانیاں خانیوال میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا کانسٹیبل محمد شہزاد نے گذشتہ سال ستمبر میں جرائم پیشہ افراد پر ریڈ کے دوران کراس فائرنگ میں جام شہادت نوش کیا۔ شہید کانسٹیبل محمد شہزاد کے لواحقین میں اہلیہ اور 01 بیٹی شامل ہیں۔آئی جی پنجاب کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************
