آئی جی کا زیر تعمیر سیف سٹی ویمن ہاسٹل کا دورہ، تعمیراتی کام کاجائزہ

Dec 22, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قربان لائن میں زیر تعمیر سیف سٹی و ویمن ہاسٹل کا دورہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے سیف سٹی کی خواتین پولیس کیمونیکیشن آفیسرز کے لیے تعمیر ہونے والے ہاسٹل کے کام کا جائزہ لیا۔ آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کو ایم ڈی سیف سٹی احسن یونس نے ورکنگ بارے بریفنگ بھی دی۔  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ورکنگ وویمن ہوسٹل کے قیام کا مقصد ملازمت کرنے والی خواتین کو معیاری رہائشی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین سیف سٹی ہاسٹل میں محفوظ رہیں گی اور والدین بھی مطمئن رہیں گے۔ آئی جی پنجاب نے خصوصی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی ویمن ہاسٹل کا کام مقرر مدت میں مکمل کرکے سیف سٹیز کی خواتین کومعیاری رہائش فراہم کی جائے۔

(روز نامہ جنگ)

**********************