کرسمس کی آمد، سنٹرل پولیس آفس کے مسیحی افسران اور ملازمین کے اعزاز میں رنگا رنگ تقریب،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مسیحی افسران و ملازمین کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا،
کرسمس کی آمد پر سنٹرل پولیس آفس کے مسیحی افسران اور ملازمین کے اعزاز میں رنگا رنگ تقریب منعقد کی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی اور سی پی او کے مسیحی افسران و ملازمین کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد بھی دی جبکہ اچھی کارکردگی کے حامل مسیحی ملازمین کو تعریفی اسناد سے نوازا۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او کے مسیحی ملازمین کے لیے 10 ہزار روپے فی کس کرسمس عیدی اور ایک اضافی تعطیل کا اعلان بھی کیا۔
اس موقع پرمسیحی افسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس کرسمس کے موقع پر مسیحی بھائیوں کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔ پنجاب پولیس کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں، مسیحی آبادیوں اور کمیونٹی کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہ کہ پنجاب پولیس کے مسیحی سمیت اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افسران و اہلکار کلیدی عہدوں پر فائز ہیں جبکہ پنجاب پولیس میں مسیحی سمیت 3800 سے زائد اقلیتی افسران و اہلکار شاندار خدمات انجام دے رہے ہیں اور مسیحی سمیت 375 خواتین اقلیتی اہلکار بھی پنجاب پولیس کا اہم ترین جزو ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مسیحی سمیت اقلیتی پولیس افسران و اہلکاروں نے دہشت گردوں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف قیمتی جانوں کا نذرانہ بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میثاق سنٹرز میں تعینات مسیحی اہلکار اقلیتی کمیونٹی کے مسائل کے حل میں مصروف عمل ہیں۔ اس موقع پر سی پی او کے مسیحی افسران و ملازمین نے کرسمس کی خوشیوں میں شامل ہونے پر آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شکریہ بھی ادا کیا۔ تقریب میں آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک اور اے آئی جی ڈسپلن عمارہ اطہر سمیت سینئر افسران و اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1272)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, December 23, 2024