سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں سنیں، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری،
 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی درخواستیں سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ آئی جی پنجاب نے سی ٹی ڈی کے کانسٹیبل اصغر علی کی درخواست پر ڈی پی او شیخوپورہ جبکہ لاہور پولیس کے اے ایس آئی سلطان محمود کی پروموشن کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون کو ریلیف کی ہدایت کی۔ اسی طرح میانوالی کے سب انسپکٹر رئیس شہزاد کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس جبکہ گوجرانوالہ کے سب انسپکٹرمحمد اعظم کی پروموشن کی درخواست پر سی پی او گوجرانوالہ کو ریلیف کی ہدایت دی۔ آئی جی پنجاب نے سپیشل برانچ کے مالی محمد نعیم طاہر کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون جبکہ لاہور کے ڈرائیور کانسٹیبل محمد انعام الہی مرحوم کی بیوہ کی بھرتی کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی۔ انہوں نے شہید اے ایس آئی محمد اکرم کی بیوہ کی پلاٹ فراہمی کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس جبکہ لاہور کے ہیڈ کانسٹیبل رحمت علی کی ٹرانسفر کی درخواست پر ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کو ریلیف کے احکامات جاری کیے۔  ٓئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن، اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی فوری ریلیف کے احکامات جاری کئے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1271)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Monday, December 23, 2024