آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس۔
پنجاب ہائی وے پٹرول کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، اپ گریڈیشن، ملازمین کی فلاح و بہبود کے امور زیر غور آئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی راؤ عبدالکریم اور ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید نے شرکت کی۔ اجلاس میں پنجاب ہائی وے پٹرول کی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ، اپ گریڈیشن اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے امور زیر غور آئے۔ پنجاب ہائی وے پٹرول ڈی ایل آئی ایم ایس کنٹرول رومز، دیش بورڈز کی اپ گریڈیشن اور ٹرانسپورٹ کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید نے پنجاب ہائی وے پٹرول کے اپ گریڈیشن امور بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی آئی جی پی ایچ پی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جیا بگا پی ایچ پی پولیس لائن کے میس کی اپ گریڈیشن اور تزائین و آرائش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پی ایچ پی ملازمین کی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے پی کیڈٹ سکیم کے تحت اے ایس آئی عہدے پر بھرتی کی جائے گی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول کی سرحدی چوکیوں پر تعینات جوانوں کو دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ پی ایچ پی فورس کی استعداد کار میں اضافے کیلئے ایلیٹ ٹریننگ کروائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارڈر ایریاز کی پی ایچ پی چیک پوسٹوں پر تعینات ملازمین کے لئے بھی ہارڈ ایریا الاؤنس کی تجویز زیر غور ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ شاہراہوں پر جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی اور بہتر سروس ڈلیوری کے لئے پی ایچ پی اہلکاروں کو باڈی کیم فراہم کئے جائیں گے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب، کمانڈنٹ پنجاب کانسٹیبلری، ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جی ویلفیئر، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو، ڈی آئی جی ٹیلی کمیو نیکیشن، اے آئی جی فنانس اور اے آئی جی ویلفیئر سمیت سینئر افسران نے شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1270)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, December 23, 2024