پولیس سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز میں مسیحی اہلکاروں کے اعزاز میں کرسمس تقریب

Dec 21, 2024

لاہور(نامہ نگار)پولیس سپیشل برانچ ہیڈ کوارٹرز میں مسیحی اہلکاروں کے اعزاز میں کرسمس کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈی آئی جی انٹیلیجنس فیصل علی راجہ،ڈی آئی جی سکیورٹی اینڈ ایڈمن سید خرم علی، ایس ایس پی ایڈمن حسام بن اقبال اور ایس ایس پی سروے عمران احمد ملک بھی موجود تھے۔ایڈیشنل آئی جی ذوالفقار حمید نے مسیحی اہلکاروں کیساتھ مل کر کرسمس کا کیک کاٹا،کرسمس کی مبارکباد دی اور اہلکاروں میں تحائف بھی تقسیم کئے۔مسیحی برادری نے ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ ذوالفقار حمید کا شکریہ بھی ادا کیا۔ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ پنجاب ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ کرسمس کی خوشیوں میں مسیحی برادری کیساتھ برابر کے شریک ہیں۔پاکستان میں بلاتعصب و رنگ و نسل مذہبی آزادی حاصل ہے۔مسیحی اہلکاروں کی فلاح و بہبود کا خصوصی خیال رکھا جارہا ہے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

 

*******************