کچے کے علاقے میں ڈیوٹی دینے والے اہلکاروں کیلئے خصوصی الاؤنس کی منظوری

Dec 21, 2024

لاہور (نامہ نگار) وزیر اعلیٰ  مریم نواز کی کچہ کے علاقے میں فرائض ادا کرنے والے اہلکاروں کیلئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری کے بعد ہوم ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ رحیم یار خان کی 42 پولیس چوکیوں اور 3 تھانوں کے اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہوں گے جبکہ راجن پور کی 15 پولیس چوکیوں اور 4 تھانوں کے اہلکار بھی ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہوں گے۔ انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، اے ایس آئیز رینک کے افسران کو 25 ہزار روپے ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا۔ ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل رینک کے اہلکاروں کو 20 ہزار روپے اور درجہ چہارم کے ملازمین کو 18 ہزار روپے ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا۔ تھانہ ماچھکہ، بھونگ، کوٹ سبزل، رجھان، شاہ والی، بنگلہ اچھا، تھانہ سونمیانی اور منسلک چوکیوں کے افسران و اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

**********************