پنجاب بھر میں 73 سب انسپکٹرز کی ترقی ملتان ریجن کے 6 پولیس افسران بھی شامل

Dec 20, 2024

ملتان (نمائندہ خصوصی) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے 73 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دیدی،نوٹیفکیشن جاری، ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا،ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز احسن یونس، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن(ر) لیاقت علی ملک، اے آئی جی لیگل و ڈسپلن سمیت سینئر افسران کی شرکت،میرٹ اور سنیارٹی پر پورا اترنے والے 73 سب انسپکٹرز کو انسپکٹرکے عہدے پر ترقی دی گئی،بورڈ میں زیر غور انے والے 05 سب انسپکٹرز کو ریکارڈ ویریفیکیشن کے بعد ترقی دے دی جائے گی، سب انسپکٹر سے انسپکٹرکے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں لاہور کے 38، فیصل آباد کے 09، راولپنڈی کے06، ملتان06، بہاولپور 06، ساہیوال02، سرگودھا 02، شیخوپورہ 02، گجرات 01 اور ڈی جی خان کے 01 سب انسپکٹرز شامل ہیں۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*************************