پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل

پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل
رواں سال کے دوران 25 لاکھ سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کیں
 
پنجاب پولیس کے خدمت مراکز شہریوں کو ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی میں مصروف عمل ہیں۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہر ماہ لاکھوں شہری پولیس خدمت مراکز سے ایک درجن سے زائد پولیسنگ خدمات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے پولیس خدمت مراکز کی کارکردگی بارے تٖفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سال کے دوران 25 لاکھ سے زائد شہریوں نے خدمت مراکز سے پولیسنگ سروسز حاصل کی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 07 لاکھ سے زائد شہریوں نے کریکٹر سرٹیفیکیٹ حاصل کئے۔ 11 لاکھ سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویریفیکیشن کروائی جبکہ 4413 شہریوں نے نجی ملازمین کی پولیس ویریفیکیشن کروائی۔ اس کے علاہ 02 لاکھ 20 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کروایا اور 29 ہزار سے زائد شہریوں نے وہیکلز ویری فیکیشن کروائی۔ انہوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ کیا کہ 01 لاکھ 50 ہزار سے زائد شہریوں نے میڈیکولیگل سرٹیفیکیٹس حاصل کئے۔ 78 ہزار سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی اندراج گمشدگی جبکہ 5713 نے جرائم رپورٹ کی رجسٹریشن کروائی۔ اس کے علاوہ 01 لاکھ 14 ہزار سے زائد شہریوں نے ایف آئی آر کی کاپی حاصل کی اور 238 وویمن وائیلنس رپورٹ درج ہوئیں۔ پولیس خدمت مراکز نے کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات میں 99 ہزار سے  افراد کو قانونی و سماجی تحفظ فراہم کیا۔ اسی طرح 3529 شہریوں نے ایمپلائی رجسٹریشن (ROPE) کروائی۔ 
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ خدمت مراکز پبلک سروس ڈلیوری کا ایک شاندار پراجیکٹ ہے جہاں پر شہریوں کو 14 قسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے فیڈ بیک کی روشنی میں سروسز کو مزید اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ 
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1269)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, December 22, 2024