سنٹرل پولیس آفس: انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد،
سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے 47 افسران کو رینک لگائے گئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس لاہور میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے افسران کو رینک لگانے کی تقریب منعقد ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر افسران نے پروموٹ ہونے والے 47 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ تقریب میں پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کے والدین، بچوں اور اہلخانہ نے خصوصی شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور دیگر سینئر پولیس افسران نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ تقریب میں لاہور، فیصل آباد اور شیخوپورہ کے پروموٹ ہونے والے انسپکٹرز کو رینک لگائے گئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ رواں سال ریکارڈ 04 پروموشن بورڈ منعقد کرکے 383 سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرگنائزڈ کرائم، سیف سٹیز، سائبر کرائم سمیت دیگر یونٹس میں بھی ترقیاں دی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی کیڈٹ سکیم کے تحت 1010 اے ایس آئی، 438 سب انسپکٹر بھرتی کئے جا رہے ہیں۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے بتایا کہ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 390 انسپکٹرز لیگل، ایچ پی ڈی ایس کے تحت 86 انسپکٹرز بھی بھرتی ہو رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگلے سال سب انسپکٹرز سے انسپکٹرز اور ڈی ایس پی عہدوں پر پروموشن کا ایڈوانس شیڈول بھی ترتیب دے دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا 02 سال کے دورانیہ میں 26 ہزار سے زائد ریکارڈ محکمانہ پروموشنز دی گئی ہیں۔ انہوں نے ترقی پانے والے افسران کو ہدایت کی کہ دہشت گردوں، ڈاکوؤں، غنڈہ عناصر اور شریف شہریوں کے درمیان سیسہ پلائی دیوار بنیں۔ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب، سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی ملک سمیت سینئر افسران نے بھی ترقی پانے والے افسران کو پروموشن رینک لگائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1268)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Sunday, December 22, 2024