وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کچہ کے علاقے میں فرائض ادا کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کچہ کے علاقے میں فرائض ادا کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دے دی،
کچہ ایریا کی چوکیوں اور تھانوں پر ڈیوٹی دینے والے 943 پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس منظور، ہوم ڈیپارٹمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری،
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کچہ کے علاقے میں فرائض ادا کرنے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دے دی ہے اورہوم ڈیپارٹمنٹ نے نوٹیفکیشن جاری بھی کر دیاہے۔کچہ ایریا کی چوکیوں اور تھانوں پر ڈیوٹی دینے والے 943 پولیس افسران و اہلکاروں کے لیے ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری پر پولیس افسران و اہلکاروں نے وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ اد کیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت صوبائی کابینہ نے 24 ستمبر کو ہارڈ ایریا الاؤنس کی منظوری دی تھی،کچہ کے علاقے کو شرپسندوں، ڈاکوؤں سے محفوظ بنانے والے پولیس اہلکاروں کا وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اظہار تشکر،کچہ ایریا کی چوکیوں اور تھانوں پر تعینات پولیس اہلکاروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدبتایا کہ رحیم یار خان کی 42 پولیس چوکیوں اور 03 تھانوں کے اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہونگے جبکہ راجن پور کی 15 پولیس چوکیوں اور 04 تھانوں کے اہلکار بھی ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہونگے۔انسپکٹرز، سب انسپکٹرز، اے ایس آئیز رینک کے افسران کو 25 ہزار روپے ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا۔ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل رینک کے اہلکاروں کو 20 ہزار روپے اور درجہ چہارم کے ملازمین کو 18 ہزار روپے ہارڈ ایریا الاؤنس ملے گا۔تھانہ ماچھکہ، بھونگ، کوٹ سبزل، رجھان، شاہ والی، بنگلہ اچھا، تھانہ سونمیانی اور منسلک چوکیوں کے افسران و اہلکار ہارڈ ایریا الاؤنس سے مستفید ہونے والوں میں شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کے بہادر جوان کچہ کے پرخطر علاقے کو مشکل حالات میں ڈاکوؤں اور شرپسندوں سے محفوظ بنا رہے ہیں۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1264)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Friday, December 20, 2024