قصور پولیس کے شہید اے ایس آئی کے اہلخانہ کو گھر دیدیاگیا

Dec 20, 2024

لاہور(کرائم رپورٹر)  آئی جی پنجاب نے قصور پولیس کے اے ایس آئی محمد اکرم شہید کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا   شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اے ایس آئی محمد اکرم نے رواں سال مارچ میں ریڈ کے دوران جرائم پیشہ افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں جام شہادت نوش کیا، اسکے لواحقین میں اہلیہ اور 04 بیٹے شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔

(روز نامہ پاکستان)

*************************