غیر نمونہ، جعلی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

Dec 19, 2024

لاہور(کر ائم رپو رٹر) سی ٹی او عمارہ اطہر نے ای چالان سے بچنے کیلئے نمبر پلیٹس سے چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دے دیا  انہوں نے کہا کہ شہری ای چالان سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر سیاہ پیپر لگا لیتے ہیں یا ان سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہیں جس کی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔سی ٹی او عمارہ اطہر نے مزید کہا کہ اب غیر نمونہ، بوگس اور نمبر پلیٹس پر ٹمپرنگ کرنیوالوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔ رواں سال کے دوران 2 لاکھ 21 ہزار سے زائد چالان ٹکٹس جاری کیے گئے ہیں انہوں نے واضح کیا کہ نمبر پلیٹس پر جعلی یا غیر واضح نمبر ہونے پر کوئی عذر قبول نہیں کیا جائے گا موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر فینسی نمبر پلیٹس لگانے کی اجازت بھی ہرگز نہیں ہوگی۔ عمارہ اطہر کے مطابق ایسی وہیکلز کے خلاف مقدمات درج کیے جائینگے اور ان کیخلاف کارروائی کی جائیگی جس سے قانون شکن عناصر کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

********************