سنٹرل پولیس آفس، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سینئر ٹریفک پولیس افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک ڈرائیونگ لائسنسنگ آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تعلیمی اداروں کے باہر زیبرا کراسنگ کے استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر میں 21 دسمبر سے 31 دسمبر تک ڈرائیونگ لائسنسنگ آگاہی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، مہم کے تحت شہریوں کو روڈ سیفٹی، ڈرائیونگ لائسنسنگ اور ٹریفک ایجوکیشن کے حوالے سے آگاہی دی جائے گی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تعلیمی اداروں کے باہر زیبرا کراسنگ کے استعمال کو یقینی بنایا جارہا ہے جبکہ ساتھ ہی ساتھ تعلیمی اداروں میں ٹریفک ایجوکیشن ونگز کی جانب سے سیمینارز کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک سہولیات سے متعلق ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں اور اسی سلسلے میں صوبہ پنجاب سے ڈرائیونگ لائسنسنگ آگاہی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے ٹریفک کا نظام بہتر اور شاہرات پر حادثات کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ ٹریفک آگاہی مہم پر عمل درآمد سے شہری روڈ ایکسیڈنٹ سے محفوظ رہ سکیں گے اور دوران سفر اپنی اور دوسروں کی جان بچا سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں سینئر ٹریفک پولیس افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پریس کانفرنس میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، سی ای او ہم ٹی وی درید قریشی اور ہم ٹی وی مینجمنٹ کی سینئر رکن سلطانہ صدیقی بھی موجود تھیں۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے کہا کہ صوبہ بھر میں گذشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال 213 فیصد زیادہ ڈرائیونگ لائسنس بنائے گئے ہیں، ٹریفک پولیس نے روڈ سیفٹی اور سموگ کے تدارک میں اہم کردار ادا کیا۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ لائسنسنگ سروسز کا آن لائن حصول صوبہ بھر میں جاری ہے، اب تک صرف لاہور میں 232000 لائسنس بنائے گئے۔ سی ٹی او لاہورنے مزید کہا کہ روڈ سیفٹی ایجوکیشن کے باعث لاہور میں ایکسیڈنٹ میں 28 فیصد کمی واقع ہوئی۔ سی ای او ہم ٹی وی، درید قریشی نے کہا کہ روڈ سیفٹی سڑک پر چلنے یا سفر کرنے والے ہر شہری کے لیے ضروری ہے۔ سینئر پروڈیوسر سلطانہ صدیقی نے کہا کہ آگاہی دینا میڈیا کا کام جبکہ عملدرآمد کروانا پولیس کا کام ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1258)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, December 19, 2024