لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر سنٹرل پولیس آفس میں تھیلیسیمیا اور ہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔سندس فاؤنڈیشن کے اشتراک سے لگائے بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس ملازمین نے خون کے عطیات دئیے۔ سینئر افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے خون کا عطیہ دیا۔ اداکار خالد عباس ڈارنے کیمپ میں خصوصی شرکت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس تھیلیسیمیا کیخلاف جنگ میں محکمہ صحت اور نجی فلاحی اداروں کے شانہ بشانہ ہے اور اس کار خیر میں اپنا ہر ممکن حصہ ڈالتی رہے گی۔انہوں نے تمام فیلڈ فارمیشنز اور یونٹس میں تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کیلئے بلڈ ڈونیشن کیمپس لگانے کی ہدایت کی اور کہا کہ پولیس کمیونٹی پولیسنگ کیلئے بھی مصروف عمل ہے۔
(روز نامہ نوائے وقت)
**************************
