پنجاب آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 10واں بڑا ریجن ہے:آئی جی پنجاب

Dec 18, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 10واں بڑا ریجن ہے جس میں لا اینڈآرڈر، کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈلیوری، فورس کی ویلفیئر ترجیحات میں شامل ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے دنیا کی 42 ایمبیسیز میں پنجاب پولیس کے خدمت مراکز کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ایک لاکھ کے قریب اوورسیز پاکستانی پنجاب پولیس کی آن لائن سہولیات سے استفادہ کر چکے ہیں۔ پولیس فورس کا تمام ڈیٹا پیپر لیس ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں اپ گریڈ کیا جا چکا ہے۔۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے  مطالعاتی دورے پر آئے اے ایس پیز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(روز نامہ نوائےوقت)

*********************