آئی جی پنجاب کاایلیٹ فورس کے شہید طارق عزیز کو خراج عقیدت پیش

Dec 18, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ضلع گجرات کے نواحی گاؤں میں اشتہاری مجرمان کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایلیٹ فورس کے جوان طارق عزیز شہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی اور ڈی پی او گجرات کو مجرمان کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے ۔ 

(روز نامہ نوائےوقت)

*********************