پنجاب پولیس راجن پور کی بروقت کاروائی، 02 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا

پنجاب پولیس راجن پور کی بروقت کاروائی، 02 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا گیا،
کچہ کے ڈاکوؤں نے ہنی ٹریپ کے ذریعے اوکاڑہ کے رہائشی 02 افراد کو سستی گاڑیوں کا جھانسہ دے کر بلایا، ترجمان پنجاب پولیس

پنجاب پولیس راجن پور نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 02 افراد کو اغوا ہونے سے بچا لیا ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ کچہ کے ڈاکوؤں نے ہنی ٹریپ کے ذریعے 02 افراد کو سستی گاڑیوں کا جھانسہ دے کر بلایا تھا۔ اغوا ہونے سے بچائے گئے دونوں افراد ٹائروں کی خریدوفروخت کا کام کرتے ہیں جن کا تعلق ضلع اوکاڑہ سے ہے۔ہنی ٹریپ سے بچائے گئے افراد میں احسان علی اور مبشر شامل ہیں۔ڈاکو سادہ لوح افراد کو سستی اشیا جبکہ خواتین سے دوستی کا جھانسہ دے کر بھی اغوا کرتے ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ عوام ایسے جرائم پیشہ عناصر کے جھانسہ میں ہرگز نہ آئیں۔پولیس کی جانب سے عوام کی آگاہی کے لیئے تمام میڈیا پلیٹ فارمز اور چیک پوسٹس پر آگاہی مہم چلائی جا رہی ہیں۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1257)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, December 18, 2024