دوران سروس وفات پانے والے سینئر پولیس افسران کے اہلخانہ کیلئے فنانشل گرانٹ جاری

دوران سروس وفات پانے والے سینئر پولیس افسران کے اہلخانہ کیلئے فنانشل گرانٹ جاری،
وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت نے فنڈز جاری کر دئیے، ترجمان پنجاب پولیس
05 مرحوم سینئر پولیس افسران کے اہلخانہ کو پلاٹس کیلئے مجموعی طور پر ساڑھے 03 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ذاتی کاوش پر وفاقی حکومت نے دوران سروس وفات پانے والے سینئر پولیس افسران کے اہلخانہ کو فنانشل گرانٹ کی فراہمی کیلئے این او سی جاری کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دوران سروس وفات پانے والے سینئر پولیس افسران کے اہلخانہ کیلئے وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد پنجاب حکومت نے فنڈز جاری کر دئیے، گذشتہ کئی سالوں سے امدادی رقوم کے اجراء کا معاملہ التوا کا شکار تھا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ذاتی کاوش سے وفاقی حکومت نے فنڈز کی فراہمی کیلئے این او سی جاری کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دوران سروس انتقال کرنے والے سینئر پولیس افسران کے اہلخانہ کیلئے وفاقی حکومت کے فیڈرل اسسٹنس پیکج کے تحت امدادی پیکج منظور ہو گیا جس کے تحت 05 مرحوم سینئر پولیس افسران کے اہلخانہ کو پلاٹس کیلئے مجموعی طور پر ساڑھے 03 کروڑ روپے فنڈز کی منظوری دی گئی ہے۔وفات پانے والے سینئر افسران میں کامران یوسف ملک، ابرار حسین، محمد امتیاز محمود، رانا لطیف خان اور ڈاکٹر محمد عاطف اکرام شامل ہیں، ہر مرحوم پولیس افسر کے اہل خانہ کو 70 لاکھ روپے فی کس رقم دی جائے گی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1256)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, December 18, 2024