سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کی ملاقات
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ کو درپیش مسائل کے ازالے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں، آر پی اوز، ڈی پی اوز ماتحت سٹاف کی بہترین ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہیلتھ مسائل کا شکار ملازمین کی مدد کیلئے بطور خاص اقدامات کئے جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کے مسائل سنے، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے سب انسپکٹر خالق حسین کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے نائب قاصد فہیم عباس کے تبادلے کی درخواست پر اے آئی جی ایڈمن کو ریلیف کی ہدایت کی۔ ریٹائرڈ کانسٹیبل ساجد بٹ کی درخواست پر ڈی آئی جی آئی ٹی کو ریلیف کے احکامات جاری کئے۔ 07 انسپکٹرز کی پروموشن درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو میرٹ کے مطابق ریلیف کی ہدایت کی۔ ٹریفک وارڈن ثاقب ندیم کی مالی امداد کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر اینڈ فنانس کو ریلیف کی ہدایت کی جبکہ انسپکٹر کریم نواز کی پروموشن کی درخواست پر ایڈیشنل آئی جی پنجاب کو ریلیف کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1254)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Wednesday, December 18, 2024