52 ویں کامن میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز کا سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ

52 ویں کامن میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز کا سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا زیر تربیت افسران سے خطاب کیا، سوالات کے جوابات بھی دئیے،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 10واں بڑا ریجن ہے جس میں لا اینڈآرڈر، کرائم کنٹرول اور پبلک سروس ڈلیوری، فورس کی ویلفیئر ترجیحات میں شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لیے دنیا کی 42 ایمبیسیز میں پنجاب پولیس کے خدمت مراکز کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ 01 لاکھ کے قریب اوورسیز پاکستانی پنجاب پولیس کی آن لائن سہولیات سے استفادہ کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس فورس کا تمام ڈیٹا پیپر لیس ہیومن ریسورس مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم میں اپ گریڈ کیا جا چکا ہے جس سے پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں سہولت ہورہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں مطالعاتی دورے پر آئے اے ایس پیز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے نوجوان پولیس افسران کو جدید پولیسنگ، عوامی خدمت اوراوپن ڈور پالیسی کو شعار بنانے کی ہدایت کی۔
تفصیلات کے مطابق 52 ویں کامن میں شامل زیر تربیت اے ایس پیز نے سنٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ وفد میں 08 خواتین افسران سمیت 40 زیر تربیت اے ایس پیز شامل تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے زیر تربیت افسران سے خطاب کیا، سوالات کے جوابات دئیے جبکہ ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص نذیر نے وفد کو پنجاب پولیس کے پیشہ ورانہ امور اور ورکنگ بارے بریفنگ دی۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے نوجوان پولیس افسران کو سنٹرل پولیس آفس میں ہونے والے اپ گریڈیشن ورک بارے آگاہ کیا۔ اے ایس پیز کو سنٹرل پولیس آفس کے میوزیم، کانسٹیبلری لاوئج اور درسگاہ سمیت مختلف شعبوں کا دورہ کروایا گیا۔ زیر تربیت افسران کا سی ٹی او آفس، ڈی آئی جی VVIP سکیورٹی اور آبشار پولیس خدمت مرکز کا تفصیلی دورہ بھی کروایا گیا۔ آئی جی پنجاب اور زیر تربیت افسران کے مابین یادگاری سووینئرز کا تبادلہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب وقاص، نذیر، ایم ڈی سیف سٹیز اتھارٹی احسن یونس، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر، ایس ایس پی سیف سٹیزاتھارٹی مستنصر فیروز، ایس پی سکیورٹی، منزہ کرامت اور اے ایس پی ڈیفنس، شہر بانو ہمراہ تھے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1250)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, December 17, 2024