شہید سب انسپکٹرمحمد ارشد کے اہل خانہ کو گھر دے دیاگیا

Dec 17, 2024

لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر محمد ارشد شہید کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا   ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق سب انسپکٹر محمد ارشد نے رواں سال اپریل میں جام شہادت نوش کیا۔شہید کے اہل خانہ میں اہلیہ اور 03 بیٹے شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔

(روز نامہ پاکستان)

************************