Dec 17, 2024
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سانحہ اے پی ایس پشاور کے 10 سال مکمل ہونے پر شہدا پولیس کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس سانحہ اے پی ایس پشاور میں جام شہادت نوش کرنے والے اساتذہ، طلبا و طالبات سمیت تمام شہدا کو سلام پیش کرتی ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ شہدا اے پی ایس کے خاندانوں کے عزم و حوصلے کو بھی سلام پیش کرتا ہوں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس پشاور نے پاکستانی قوم کو دہشت گردی کے خلاف متحد کیا، واقعہ کی یاد آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے، پنجاب پولیس سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہداء کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دے گی۔
(روز نامہ نوائےوقت)
************************