پولیس بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے مصروف عمل

Dec 16, 2024

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں پنجاب پولیس بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے مصروف عمل ہے۔ اسی سلسلے میں پنجاب پولیس کی بروقت کاروائی کے نتیجے میں مالی فراڈ کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے وطن واپسی پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اشتہاری محمد اسد چیک ڈس آنر اور مالی لین دین کے مقدمہ میں 02 برس سے فیصل آباد پولیس کو مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ملزم کے کوائف درج کروائے، ریڈ نوٹس کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا۔ سعودی عرب سے وطن واپسی پر اشتہاری مجرم کو سیالکوٹ ائیر پورٹ پر گرفتار کیا گیا۔

(روز نامہ خبریں)

**************************