پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ کریمنلز کے خلاف کاروائیاں جاری، ایک اور مغوی بازیاب،
رحیم یار خان پولیس نے ڈیڑھ ماہ قبل بھونگ کے علاقے سے اغوا ہونے والا شہری بحفاظت بازیاب کروا لیا، ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی مغوی شہری کی بحفاظت بازیابی پر ڈی پی او رحیم یار خان اور پولیس ٹیم کو شاباش، ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس رحیم یار خان کی کچہ کریمنلز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں جس کے تسلسل پنجاب پولیس رحیم یارخان نے کامیاب کاروائی کے دوران ایک اور مغوی شہری کو بازیاب کروالیا۔ترجمان پنجاب پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیڑھ ماہ قبل بھونگ کے علاقے سے اغوا ہونے والے شہری کو بحفاظت بازیاب کروا لیاگیا ہے۔پولیس نے کچہ ایریا میں گھوٹکی سندھ کے سرحدی علاقے میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیااور پولیس نے شہری عطا اللہ سولنگی کو بحفاظت بازیاب کروایا۔اغوا کار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے کچہ ایریا میں سرچ آپریشن جاری رکھا جس کے نتیجے میں اغوا کار مغوی شہری کو چھوڑ کر کچہ کی طرف فرار ہو گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ پولیس کو آپریشن کے دوران نائٹ ویژن گاگلز، بکتر بند گاڑیوں اور ایلیٹ کمانڈوز سمیت بھاری ہتھیاروں کی مدد حاصل تھی۔ڈی ایس پی بھونگ کی نگرانی میں ایس ایچ تھانہ ماچھکہ سمیت پولیس کی بھاری نفری نے آپریشن میں حصہ لیا۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے مغوی شہری کی بحفاظت بازیابی پر ڈی پی او رحیم یار خان اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1249)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
