پاکستان پولیس گالف ٹیم کے کھلاڑیوں کی شاندار کامیابیاں، محکمہ پولیس کی جانب سے حوصلہ افزائی
پیٹرن پاکستان پولیس گالف ٹیم ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سلیمان سلطان رانا کی اعزازات حاصل کرنے والے گالفر اتھلیٹس کو شاندار پرفارمنس پر شاباش۔
آئی جی پنجاب کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات دئیے جائیں گے۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سلیمان سلطان رانا
پاکستان پولیس گالف ٹیم کے کھلاڑیوں کی قومی سطح کے مقابلوں میں شاندار کامیابیاں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ محکمہ پولیس کی جانب سے ان ہونہار کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ پاکستان پولیو گالف ٹیم کے کھلاڑیوں سب انسپکٹر محمد جاوید اور کانسٹیبل غلام قادر نے حال ہی میں مختلف اعزازات اپنے نام کئے ہیں۔ کانسٹیبل غلام قادر نے 41st گورنرز کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی، سب انسپکٹر محمد جاوید نے گیریژن گالف چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دونوں کھلاڑی اس سے قبل بھی قومی سطح کے مقابلوں میں متعدد اعزازات اپنے نام کر چکے ہیں۔ پیٹرن پاکستان پولیس گالف ٹیم ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا نے اعزازات حاصل کرنے والے گالفر کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ ڈی آئی جی سلیمان سلطان رانا نے شاندار پرفارمنس پر دونوں کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سلیمان سلطان رانا نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کو تعریفی اسناد اور کیش انعامات دئیے جائیں گے۔ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سلیمان سلطان رانا نے کہا کہ محنت اور لگن سے جیتنے والے پنجاب پولیس کے اتھلیٹ اہلکار محکمہ کا فخر ہیں اور ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ دیگر کھلاڑیوں میں بھی مزید بہتر کارکردگی دکھانے کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1247)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, December 16, 2024