آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے پولیس شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے پولیس شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری،
 آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر محمد ارشد شہید کے اہل خانہ 01 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے پولیس شہدا کے اہلخانہ کو گھروں کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے سب انسپکٹر محمد ارشد شہید کے اہل خانہ کو 01 کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کا گھر دے دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق نجی ہاؤسنگ سکیم (بحریہ آرچرڈ رائیونڈ روڈ) میں گھر خرید کر فراہم کیا گیا ہے۔ سب انسپکٹر محمد ارشد نے رواں سال اپریل میں جام شہادت نوش کیا۔شہید کے اہل خانہ میں اہلیہ اور 03 بیٹے شامل ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش پر حکومت پنجاب نے شہید کے اہلخانہ کے گھر کیلئے فنڈز جاری کئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے سب انسپکٹر محمد ارشد شہید کی لازوال قربانی کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سب انسپکٹر محمد ارشد نے اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس اپنے بہادر شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ پنجاب پولیس سب انسپکٹر محمد ارشد شہید جیسے 1650 سے زائد بہادر شہدا کی امین فورس ہے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1246)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, December 16, 2024