Dec 15, 2024
لاہور (کر ائم رپو رٹر) فرض کی راہ میں شہادت کا رتبہ پانے والے ایک اور پولیس جوان کی فیملی کو گھر دے دیاگیا اے ایس آئی شہزاد احمد شہید کے اہل خانہ کو شہید کوٹے کے تحت ایک کروڑ 75 لاکھ روپے مالیت کا گھر دیا گیا۔ شہید کے اہلخانہ کو انکی پسند کے مطابق ڈسکہ روڈ سیالکوٹ پر تمام سہولیات سے آراستہ گھر خرید کر فراہم کیا گیا۔ اے ایس آئی شہزاد احمد نے گذشتہ سال 16 اگست کو جام شہادت نوش کیا تھا۔
(روز نامہ پاکستان)
*********************
