لاہور (کر ائم رپو رٹر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بین الصوبائی سرحدی چیک پوسٹوں، کیمپوں اور تھانوں کے دورے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب رحیم یار خان کچہ ایریا کے ایڈوانس پولیس کیمپس پر پہنچ گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچے کے علاقے کا دورہ کیا اور پولیس کیمپوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید،ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس نے کچہ کے ڈاکوؤں اور شرپسند عناصر کے خلاف شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں چہ ایریا میں پولیس آپریشنز کے دوران 72 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوئے اور 45 زخمی ہوئے 164 ڈاکو گرفتار کئے گئے ڈاکوؤں شرپسند عناصر کیخلاف مقابلوں کے دوران 19 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 29 زخمی ہوئے حکومت پنجاب کی فنڈنگ سے کچہ کے تمام پولیس کیمپس کو محفوظ اور مضبوط بنانے کے لئے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے خطرناک ترین کچہ ایریا میں نامساعد حالات میں فرائض انجام دینے والے بہادر جوان پنجاب پولیس کے اصل ہیرو ہیں، کچہ کریمنیلز کی سرکوبی پنجاب پولیس کا مشن ہے اور کچے سے ڈاکوؤں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
(روز نامہ پاکستان)
***********************

