Dec 14, 2024
لاہور(نامہ نگار) پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کیساتھ شب و روز مصروف عمل ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 3 مقدمات درج کرتے ہوئے 3 قانون شکن افراد کو گرفتار کیا گیا۔407 قانون شکن عناصر کو تقریبا 6 لاکھ 54 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 29 کو وارننگ جاری کی گئی۔ زیادہ دھواں چھوڑنے والی 5077 گاڑیوں کے چالان کئے گئے اور451 کو تھانوں میں بند کیا گیا۔
(روز نامہ نوائےوقت)
**********************