کورین تائیکوانڈو چیمپئن شپ ‘پولیس کے برونز میڈلسٹ کھلاڑیوں کیلئے تعریفی اسناد

Dec 14, 2024

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر نگرانی پنجاب پولیس کے اتھلیٹس کی حوصلہ افزائی کیلئے ترجیحی اقدامات جاری ہیں۔ 17 ویں کورین ایمبیسڈر سینئر نیشنل تائیکوانڈو چیمپئن میں برونز میڈل جیتنے والے 6 کھلاڑیوں کو تعریفی اسناد سے نوازا گیا ہے۔پولیس کے6 کھلاڑیوں نے تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے6 برونز میڈل اپنے نام کئے۔اے ایس آئی محمد پرویز،ہیڈ کانسٹیبل محمود عظمت اور ذیشان حسن، لیڈی کانسٹیبل مہوش طارق،لخالد اور مقدس نے برونز میڈل حاصل کئے۔

(روز نامہ نوائےوقت)

***********************