پنجاب پولیس ہیلتھ مسائل سے دوچار اپنے ملازمین کی بہترین ویلفیئر کیلئے مصروف عمل

پنجاب پولیس ہیلتھ مسائل سے دوچار اپنے ملازمین کی بہترین  ویلفیئر کیلئے مصروف عمل

آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع میں تعینات پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید 10 لاکھ روپے جاری کر دئیے، ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور ہیلتھ مسائل سے نبرد آزما پولیس ملازمین کی بہترین ویلفیئر کیلئے مصروف عمل ہیں جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے مختلف اضلاع میں خدمات سر انجام دینے والے پولیس ملازمین کو طبی اخراجات کیلئے مزید 10 لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں ، تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے کانسٹیبل سید محمد وہاب عارف کو میجر سرجری کیلئے اڑھائی لاکھ روپے جاری کر دئیے ہیں، لاہور پولیس کے ہیڈ کانسٹیبل نعیم رضا بھٹی کو اوپن ہارٹ سرجری کیلئے 02 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ڈی ایس پی اعجاز حسین بخاری کو گال بلیڈر آپریشن کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے گئے ، غازی ہیڈ کانسٹیبل عامر محمود کو ہرنیہ کے آپریشن کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے ۔ سینٹری ورکر آصف ندیم خان کو ٹانگ کی سرجری کیلئے 01 لاکھ روپے دئیے گئے ۔ کانسٹیبل مقبول احمد کو آنکھوں کے آپریشن کیلئے 01 لاکھ روپے جاری کئے ، کانسٹیبل علمدار حسین (مرحوم) کی اہلیہ کو علاج معالجے کیلئے 70 ہزار روپے دئیے گئے جبکہ سب انسپکٹر ارحم اذان کو طبی اخراجات کیلئے 50 ہزار روپے جاری کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مذکورہ بالا فنڈز ویلفیئر برانچ کی جانب سے صوبہ بھر سے موصول دستاویزات کی سکروٹنی کے بعد جاری کئے، آئی جی پنجاب نے کہا کہ ہیلتھ مسائل سے دوچار ملازمین کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے اور ہر ممکن تعاون یقینی بنا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف ہسپتالوں کے ساتھ ایم او یوز سے بھی پولیس ملازمین کو رعایتی نرخوں پر بہترین علاج کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1244)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Sunday, December 15, 2024