آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے بین الصوبائی سرحدی چیک پوسٹوں، کیمپوں، تھانوں کے مسلسل دورے،
آئی جی پنجاب رحیم یار خان کچہ ایریا کے ایڈوانس پولیس کیمپس پر پہنچ گئے، ترجمان پنجاب پولیس
کچہ ایریا میں پولیس آپریشنز کے دوران 72 خطرناک ڈاکو ہلاک، 45 زخمی ہوئے، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں کچہ کے 164 خطرناک ڈاکو گرفتار ہوئے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور بین الصوبائی سرحدی چیک پوسٹوں، کیمپوں اور تھانوں کے دورے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسی سلسلے میں آئی جی پنجاب رحیم یار خان کچہ ایریا کے ایڈوانس پولیس کیمپس پر پہنچ گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کچے کے علاقے کا دورہ کیا اور پولیس کیمپوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم سیال، آر پی او بہاولپور رائے بابر سعید،ڈی پی او رحیم یار خان رضوان عمر گوندل سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب پولیس کیمپوں میں تعینات جوانوں سے گلے ملے، حوصلہ بڑھایا اور شاباش دی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کچہ کے علاقے میں پائیدار امن برقرار رکھنے کے لئے مستقل بنیادوں پر پولیس فورس تعینات ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس نے کچہ کے ڈاکوؤں اور شرپسند عناصر کے خلاف شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کچہ ایریا میں پولیس آپریشنز کے دوران 72 خطرناک ڈاکو ہلاک ہوئے اور 45 زخمی ہوئے جبکہ پنجاب پولیس کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں کچہ کے 164 خطرناک ڈاکو گرفتار کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ کچہ میں ڈاکوؤں شرپسند عناصر کے خلاف مقابلوں کے دوران پنجاب پولیس کے 19 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 29 شدید زخمی جوان غازی قرار پائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب کی فنڈنگ سے کچہ کے تمام پولیس کیمپس کو محفوظ اور مضبوط بنانے کے لئے تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کچہ ایریا میں تعینات جوانوں کے لئے ہارڈ ایریا رسک الاؤنس کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ خطرناک ترین کچہ ایریا میں نامساعد حالات میں فرائض انجام دینے والے بہادر جوان پنجاب پولیس کے اصل ہیرو ہیں، کچہ کریمنیلز کی سرکوبی پنجاب پولیس کا مشن ہے اور کچے سے ڈاکوؤں کا مکمل خاتمہ کریں گے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1238)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Saturday, December 14, 2024