آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور: بہترین کارکردگی کے حامل سی ٹی ڈی اہلکاروں کی شاندار حوصلہ افزائی
خوارجی دہشت گردوں کی سرکوبی پر 05 ریجنز کے سی ٹی ڈی اہلکاروں کیلئے 38 لاکھ 50 ہزار روپے کی منظوری،
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے بہترین کارکردگی کے حامل افسران و اہلکاروں کی شاندار حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری ہے جس کے تسلسل میں آئی جی پنجاب نے خوارجی دہشت گردوں کی سرکوبی پر 05 ریجنز کے سی ٹی ڈی اہلکاروں کیلئے 38 لاکھ 50 ہزار روپے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان ریجن کے سی ٹی ڈی اہلکاروں کے لئے 10 لاکھ، فیصل آباد ریجن 17 لاکھ، لاہور ریجن کے اہلکاروں کے لئے 07 لاکھ 50 ہزار روپے جبکہ ساہیوال اور راولپنڈی کے سی ٹی ڈی اہلکاروں کیلئے 02 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں نے مختلف ہائی پروفائل آپریشنز کامیابی سے سر انجام دیتے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ کیا، پانچوں ریجن میں بہترین کارکردگی کے حامل سی ٹی ڈی کارپورلز اور افسران کو ایوارڈز دیئے جا رہے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملک کی اندرونی سرحدوں کو محفوظ بنانے والے نڈر اور جانباز افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی جاری رہے گی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1235)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Friday, December 13, 2024