سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات،

سنٹرل پولیس آفس: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات،
آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں، فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری،
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیح ہے، آر پی اوز اور ڈی پی اوز ماتحت فورس کی ویلفیئر کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس فورس ایک فیملی ہے جس کے اراکین کی مشکلات کے ازالے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ملازمین اور انکے اہلخانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس ملازمین کی پیش کردہ درخواستیں سنیں اور فوری ریلیف کیلئے احکامات جاری کئے۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کے باربر عمار یاسر کی طبی معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت کی، ہیڈ کانسٹیبل طلحہ نواز کی ساہیوال سے ملتان تبادلے کی درخواست پر ڈی آئی جی سپیشل پروٹیکشن یونٹ کو ریلیف کی ہدایت کی۔ آئی جی پنجاب نے انسپکٹر ناصر محمود خان (ریٹائرڈ) کی درخواست پر سی پی او راولپنڈی کو ریلیف کے احکامات دئیے، انسپکٹر غضنفر علی کی پروموشن اور محکمانہ بقایا جات ادائیگی کی درخواست پر ڈی پی او بہاولپور کو ریلیف کی ہدایت دی۔ انسپکٹر حماد حسن کی جانب سے بیٹی کے تعلیمی اخراجات میں معاونت کی درخواست پر ڈی آئی جی ویلفیئر کو ریلیف کی ہدایت جبکہ ڈرائیور کانسٹیبل محمد رمضان کی محکمانہ پروموشن کی درخواست پر ڈی پی او وہاڑی اور ایس ایس پی آئی اے بی ملتان کو ہدایات جاری کیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈسپلن، ایڈمن، پروموشن اور ویلفیئر سے متعلقہ دیگر درخواستوں پر بھی احکامات جاری کئے۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1234)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 
Press Release Date: 
Friday, December 13, 2024