پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام، ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مصروف عمل
گذشتہ روز 03 مقدمات درج، 03 قانون شکن گرفتار، 407 قانون شکن افراد کو تقریبا 06 لاکھ 54 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام اور ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ بروقت اقدامات یقینی بنا رہی ہے۔ پنجاب پولیس کی ٹیمیں سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائیاں عمل میں لا رہی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 03 مقدمات درج کرتے ہوئے 03 قانون شکن گرفتار کیا گیا، 407 قانون شکن عناصر کو تقریبا 06 لاکھ 54 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 29 افراد کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 01، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 375 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3369 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 3852 مقدمات درج کئے گئے، 7716 افراد کو وارننگ جاری کی گئی، 43169 افراد کو 10 کروڑ، 38 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے، فصلوں کی باقیات جلانے کی 2079، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 36952، صنعتی سرگرمی کی 378، اینٹوں کے بھٹوں کی 1428 اور دیگر مقامات کی 363 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 4755 گاڑیوں کے چالان ہوئے اور 462 کو تھانوں میں بند کیا گیا، رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 09 لاکھ، 30 ہزار 367 گاڑیوں کے چالان کئے گئے، 01 لاکھ 77 ہزار 141 گاڑیوں کو بند کیا گیا جبکہ 10 ہزار 104 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز، زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کی کاروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1233)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Thursday, December 12, 2024