قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے رہنماؤں کے وفد کی سنٹرل پولیس آفس آمد،
قومی امن کمیٹی کے 11 رکنی وفد کی ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات،
مضبوط پاکستان کا وجود تمام مذاہب کو اپنے شانہ بشانہ لے کے چلنے ہی سے ہی ممکن ہے، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب
قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے وفد نے سنٹرل پولیس آفس کا دورہ کیا اور 11 رکنی وفد نے ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان سے ملاقات کی۔ چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کامران پرویز چوہدری، چیئرمین امن کمیٹی ہم آہنگی پنجاب پروفیسر سید محمود غزنوی، چیئرمین علما پوری پنجاب مفتی مولانا اسحاق حسین، چیئرمین امن کمیٹی فیصل آباد ریجن سید کاشف، چیئرمین کل مسالک بورڈ پنجاب مولانا عاصم مخدوم، پنڈت بھگت لال، چوہدری ثمر، قاری خالد، فادر لازار، پاسٹر آصف اور راجہ جہانگیر وفد میں شامل تھے۔
ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان نے کہا کہ امن کے قیام میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کا کلیدی کردار ہے۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں تمام مذاہب کو اپنے عقائد پر عملدرآمد کی مکمل آزادی حاصل ہے۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز شہزادہ سلطان نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی برداشت، بھائی چارے اور رواداری کی علامت ہے۔ بین المذاہب ہم آہنگی مختلف مذہبی عقائد کے ماننے والوں کے مابین پُرامن بقائے باہمی، امن اور خوشحالی کی ضامن ہے۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز نے کہا کہ مذہبی تنوع، قبولیت اور اشتراک کا پیغام تمام ہم وطنوں کے مابین پھیلانے کی اشد ضرورت ہے۔ مضبوط پاکستان کا وجود تمام مذاہب کو اپنے شانہ بشانہ لے کے چلنے ہی سے ہی ممکن ہے۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب نے کہا کہ تمام عقائد کے حامی رواداری، امن، صبر اور بین المذاہب ہم آہنگی کے اصولوں پر عمل کریں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1232)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Thursday, December 12, 2024