آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی میانوالی آمد، تھانہ چاپری اور مکڑوال کے دورے کئے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی میانوالی آمد، تھانہ چاپری اور مکڑوال کے دورے کئے۔
آئی جی پنجاب نے خوارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس اہلکاروں کو شاباش دی۔
آئی جی پنجاب نے بہترین کارکردگی پر پولیس ٹیم، ایلیٹ اور سی ٹی ڈی افسران کو کیش ایوارڈز سے نوازا۔ ترجمان پنجاب پولیس
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ ٹرائی بارڈر سرحدی تھانوں اور چوکیوں پر تعینات پنجاب پولیس کے جوان دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس نے خوارجی دہشتگردوں کے خلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کی ہیں اور خوارجی دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ان خیالات کا اِظہار آج میانوالی دورے کے موقع پر خارجی دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بننے والے تھانہ چاپری کے دورے پر کیا۔ آئی جی پنجاب نے تھانہ چاپری پر تعینات افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی اور حملہ آور خارجی دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانے اور انہیں جہنم واصل کرنے پر اہلکاروں کو شاباش دی۔آئی جی پنجاب نے حملہ ناکام بنانے پر تھانہ چاپری پر تعینات اہلکاروں، ایلیٹ اور سی ٹی ڈی افسران کو کیش ایوارڈز سے نوازا۔ آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے تھانہ چاپری کے مورچوں کا جائزہ لیا۔آئی جی پنجاب نے ہلاک کئے جانے والے دہشت گرد سے برآمد ہونے والی سنائپر رائفل کا جائزہ لیا، آئی جی پنجاب نے دہشت گردوں کی جانب سے پھینکے گئے ہینڈ گرنیڈز اور راکٹ لانچرز کے حملے کے شواہد ملاحظہ کئے۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب وسیم احمد سیال، آر پی او سرگودھا ڈاکٹر شہزاد آصف خان اور ڈی پی او میانوالی اختر فاروق سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے۔
تھانہ چاپری دورے کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور خیبر پختونخوا بارڈر پر میانوالی کے تھانہ مکڑوال پہنچ گئے، آئی جی پنجاب نے تھانہ مکڑوال میں تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی۔ آئی جی پنجاب نے تھانہ کی باونڈری والز، مورچوں، اسلحہ، گاڑیوں ا ور دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب نے خوارجی دہشت گردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس، ایلیٹ اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کو شاباش، ہاتھ چومے اور گلے لگایا، آئی جی پنجاب نے سرحدی تھانہ مکڑوال پر تعینات اہلکاروں کو کیش ایوارڈز سے نوازا اور ساتھ کھانا کھایا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ سرحدی تھانوں اور چوکیوں کو جدید سازو سامان، گاڑیوں اور اسلحہ سے لیس کر رہے ہیں، مشکل ترین حالات میں فرائض کی شاندار انجام دہی پر سرحدی تھانوں اور چیک پوسٹوں کے عملے کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ آر پی او سرگودھا محمد شہزاد آصف خان کی آئی جی پنجاب کو ٹرائی بارڈر سرحدی تھانوں اور چیک پوسٹوں کی سکیورٹی اہمیت اور افادیت بارے بریفنگ دی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1231)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, December 12, 2024