آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی سی پی او کمپلیکس ملتان کا دورہ

Dec 12, 2024

 انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی پی او کمپلیکس ملتان آفس کا دورہ کیا۔ ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان، آر پی او ملتان کیپٹن ریٹائرڈ سہیل چوہدری، ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس، سی پی او ملتان اور سی ٹی او سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او آفس، ایس ایس پی آپریشنز و انوسٹی گیشن آفسز، آرگنائزڈ کرائم یونٹ ملتان،  پولیس خدمت مرکز، سی ٹی او آفس، ٹریفک پولیس کے ایف ایم ریڈیو سٹیشن اور دفاتر کے بھی دورے کئے۔ آئی جی پنجاب نے نئے دفاتر میں عملے اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب نے پولیس افسران و عملے سے گفتگو کی، ورکنگ انوائرمنٹ اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات بارے استفسار کیا۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او کمپلیکس ملتان و دیگر دفاتر کے انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اور سہولیات کے معیار کو سراہا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولیات سے مزین دفاتر میں شہریوں اور سائلین کو بہترین سہولیات اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔

(روز نامہ جناح)

***********************