پنجاب پولیس اور نجی طبی فلاحی ادارے کے اشتراک سے سنٹرل پولیس آفس میں امراض قلب کی تشخیص کے لئے کارڈیو وسکولر کیمپ کا انعقاد
پولیس ملازمین کے بلڈ پریشر، شوگر سکریننگ اور کنسلٹنٹیشن کروائی گئی، ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب کی سکریننگ کیمپ میں شرکت، ملازمین کی ہارٹ سکریننگ کا جائزہ لیا، ڈاکٹرز اور سٹاف سے گفتگو کی۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر نجی میڈیکل فلاحی ادارے کے تعاون سے سنٹرل پولیس آفس میں امراض قلب کی تشخیص کے لئے کارڈیو وسکولر سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پولیس ملازمین کے بلڈ پریشر، شوگر سکریننگ، کنسلٹنٹیشن کروائی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کارڈیو وسکولر سکریننگ کیمپ کا دورہ کیا اور پولیس ملازمین کی ہارٹ سکریننگ کا جائزہ لیتے ہوئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف سے سکریننگ بارے گفتگو کی اور کیمپ میں نجی فلاحی ادارہ کی طرف سے پولیس ملازمین کو ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ امراض قلب کی تشخیص کے بعد ملازمین کا علاج معالجہ کروایا جائے گا۔ ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ صحت کے مسائل سے دوچار ملازمین کو علاج معالجے کے لیے رواں سال 25 کروڑ 25 لاکھ روپے دیئے گئے ہیں۔ پولیس ویلفیئر فنڈ اور محکمے کے ویلفیئر ذرائع سے حاصل آمدن سے ملازمین کی مالی مشکلات کا ازالہ کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے متعدد ہسپتالوں اور اداروں کے ساتھ ایم او یوز بھی سائن کئے ہیں اور اس حوالے سے مزید اقدامات جاری رہیں گے۔ آئی جی پنجاب نے فلاحی ادارے کے صدر شعیب سرور ہاشمی کو پنجاب پولیس کے پولیس سٹیشنز پر مبنی کتاب '' تھانے پنجاب دے'' پیش کی، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین، ڈی آئی جی آئی اے بی امین بخاری، اے آئی جی عمارہ شیرازی اور سینئر افسران بھی کیمپ میں موجود تھے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1226)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
