آئی جی پنجاب کا دورہ مظفر گڑھ، شہید کانسٹیبل کے گھر آمد ، تعزیت

Dec 11, 2024

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا،آئی جی پنجاب گذشتہ دنوں شرپسندوں کے تشدد سے شہید ہونے والے کانسٹیبل مبشر بلال کے گھرگئے، شہید کانسٹیبل مبشر بلال کی فیملی سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کیں،آئی جی پنجاب نے شہید کے والد کو گلے لگایا اور بچوں کے ساتھ خصوصی شفقت کا اظہارکیا۔آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل مبشر بلال کے اہلخانہ کے لیے شہید پیکج کی فوری فراہمی کی ہدایت کی اور شہید مبشر بلال کے اہلخانہ، بچوں کے لئے شہید پیکج کے تحت نئے گھر کی خریداری کا عمل بھی شروع کرنے کا حکم بھی دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید مبشر بلال کے بچوں کی تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔آئی جی پنجاب نے شہید پولیس کانسٹیبل کی فیملی کا بہترین علاج معالجہ کروانے کا اعلان کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید پولیس کانسٹیبل مبشر کی والدہ اور اہلیہ کینسر، بیٹی تھیلیسیمیا اور بیٹا ہڈیوں کے مرض کا شکار ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید پولیس کانسٹیبل کے خاندان کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائینگی۔

(روز نامہ نوائےوقت)

****************************