ملزمان 57 کی سر کی قیمت مقرر کرنے کیلئے سفارشات محکمہ داخلہ کو ارسال

Dec 10, 2024

 لاہور(کر ائم رپو رٹر)دہشتگردی،اغوا برائے تاوان سمیت سنگین جرائم پیشہ عناصر کیخلاف گھیرا مزیدتنگ کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق پنجاب پولیس نے سر کی قیمت مقررکرنے کیلئے57 کریمنلزکے نام بھیج دیئے،ملزمان کیسر کی قیمت5 لاکھ سے50 لاکھ روپے تک مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اس حوالے سے اضلاع و یونٹس کی جانب سے ملنے والی سفارشات محکمہ داخلہ کوارسال کردی گئیں، پنجاب پولیس کوگزشتہ سالوں میں 122ہیڈمنی کیسز میں ملزمان مطلوب ہیں۔پولیس حکام کے مطابق 122ملزمان کے سرکی قیمت 6کروڑ51لاکھ مقرر کی گئی ہے،پنجاب پولیس اب تک 785ملزمان کوگرفتار کرچکی ہے۔گرفتار ملزمان کیسر کی مجموعی قیمت 37کروڑ روپے بنتی ہے متعلقہ برانچ کی جانب سے 23 کروڑسے زائدکی رقم مخبر وپولیس افسران میں تقسیم ہوچکی جبکہ 180 کیسزمیں 6کروڑسے زائدکی رقم جلد جاری کردی جائے گی۔

(روز نامہ پاکستان)

**************************