آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفرگڑھ کا دورہ،

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفرگڑھ کا دورہ،
آئی جی پنجاب کی گذشتہ دنوں شرپسندوں کے تشدد سے شہید ہونے والے کانسٹیبل مبشر بلال کے گھر آمد، ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب کی شہید کانسٹیبل مبشر بلال کی فیملی سے تعزیت، شہید کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں، ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مظفرگڑھ کا دورہ کیا،آئی جی پنجاب گذشتہ دنوں شرپسندوں کے تشدد سے شہید ہونے والے کانسٹیبل مبشر بلال کے گھرگئے، شہید کانسٹیبل مبشر بلال کی فیملی سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کیں،آئی جی پنجاب نے شہید کے والد کو گلے لگایا اور بچوں کے ساتھ خصوصی شفقت کا اظہارکیا۔آئی جی پنجاب نے کانسٹیبل مبشر بلال کے اہلخانہ کے لیے شہید پیکج کی فوری فراہمی کی ہدایت کی اور شہید مبشر بلال کے اہلخانہ، بچوں کے لئے شہید پیکج کے تحت نئے گھر کی خریداری کا عمل بھی شروع کرنے کا حکم بھی دیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید مبشر بلال کے بچوں کی تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پنجاب پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔آئی جی پنجاب نے شہید پولیس کانسٹیبل کی فیملی کا بہترین علاج معالجہ کروانے کا اعلان کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ شہید پولیس کانسٹیبل مبشر کی والدہ اور اہلیہ کینسر، بیٹی تھیلیسیمیا اور بیٹا ہڈیوں کے مرض کا شکار ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شہید پولیس کانسٹیبل کے خاندان کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائینگی۔شہید کانسٹیبل مبشر بلال کے خاندان نے آئی جی پنجاب عثمان انور سے اظہار تشکر کیا۔اس موقع پر آئی جی پنجاب نے کہا کہ بڑی سے بڑی مدد بھی شہید کی لازوال قربانی کا ہرگز نعم البدل نہیں ہو سکتی اوردہشت گردوں، شر پسندوں اورجرائم پیشہ افراد کے خلاف قربانیاں پنجاب پولیس کی عظیم روایت ہے۔آئی جی پنجاب مزید کہا کہ کانسٹیبل مبشر بلال جیسے بہادر سپوت پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب کامران خان، آر پی او ڈی جی خان سجادحسن منج، ڈی پی او مظفر گڑھ، ڈی پی او ڈی جی خان سمیت سینئر افسران ہمراہ تھے۔

 

 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1225)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, December 10, 2024