2023ء کو پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تاریخ میں مثالی سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا، ایس ایس پی ایڈمن لاہور عاطف نذیر
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں 2023ء میں بھوبتیاں سکیم کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا، ایس ایس پی ایڈمن
ایس ایس پی ایڈمن لاہور عاطف نذیر نے کہا ہے کہ 2023ء کو پولیس ملازمین کی فلاح و بہبود کے حوالے سے تاریخ میں مثالی سال کے طور پر یاد رکھا جائے گا، بھوبتیاں فلیٹس کے دورے کے موقع پر خصوصی ویڈیو پیغام میں ایس ایس پی ایڈمن لاہور عاطف نذیر نے کہا کہ گریڈ 01 تا 10 کے پولیس ملازمین کے لئے بھوبتیاں فلیٹس سکیم کا آغاز 16 سال قبل 2008ء میں کیا گیا، 54 کنال ایریا پر محیط بھوبتیاں فلیٹس سکیم میں 90 فلیٹس تعمیر ہونا تھے تاہم 15 سال گزرنے کے باوجود فلیٹس کی تعمیر پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکی،ایس ایس پی ایڈمن لاہور عاطف نذیر نے کہا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں 2023ء میں بھوبتیاں سکیم کا منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچا، مالی سال 24-2023 میں اضافی فنڈنگ سے بھوبتیاں فلیٹس کی تعمیر کا دوبارہ آغاز کرکے ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا، ایس ایس پی عاطف نذیر نے کہا کہ بھوبتیاں فلیٹس سکیم آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی طرف سے لاہور پولیس کے ملازمین کے لئے بہترین تحفہ ہے، بھوبتیاں فلیٹس سکیم میں ملازمین کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے، بھوبتیاں سکیم میں مسجد، کیفے ٹیریا، پارکس، ملازمین اور اہلخانہ کے لیے شٹل بس سروس کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، بھوبتیاں رہائشی سکیم میں مناسب سکیورٹی اور واٹر فلٹریشن پلانٹ کی سہولت بھی یقینی بنائی گئی ہے۔ بھوبتیاں فلیٹس مین رائے ونڈ روڈ سے پونے 02 کلومیٹر دور ہونے کے باعث اپروچ روڈ بھی تعمیر کی گئی ہے،
(ہینڈ آؤٹ نمبر1224)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
