آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت اہم اجلاس،
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رائٹ مینجمنٹ پولیس (Riot Management Police) کے قیام کے لئے اقدامات کا جائزہ، ترجمان پنجاب پولیس
پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی اور سرگودھا میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے گا، آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رائٹ مینجمنٹ پولیس (Riot Management Police) کے قیام کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ تین مراحل میں مختلف رینجز میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں لاہور، راولپنڈی اور سرگودھا میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کا قیام عمل میں لایا جائے گا جبکہ رائٹ مینجمنٹ پولیس کے لئے 05 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرکے اینٹی رائٹ ٹریننگ کروائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ رائٹ مینجمنٹ پولیس کیلئے افسران اور کانسٹیبلز کو پنجاب پولیس کے تمام ٹریننگ کالجز اور سکولز میں تربیت فراہم کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ دوران اجلاس ڈی آئی جی پی ایچ پی اطہر وحید نے رائٹ مینجمنٹ پولیس کے قیام کے لئے لائحہ عمل بارے بریفنگ دی۔ اجلاس میں رائٹ مینجمنٹ پولیس کے قیام کے لئے ہیومن ریسورس، لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ سمیت مختلف اقدامات بارے تجاویز زیر غور آئیں، رائٹ مینجمنٹ پولیس کے لئے کانسٹیبلز کی بھرتی، ٹریننگ اور رائٹ مینجمنٹ پولیس ہیڈ کوارٹرز کے قیام کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، اے آئی جیزا ور دیگر افسران اجلاس میں موجود تھے جبکہ ایم ڈی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی محمد احسن یونس نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1223)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
