پنجاب پولیس کی ایک اور کامیاب کاروائی/ 03 برس سے مفرور خطرناک اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 97 ہوگئی۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس بیرون ملک مفرور خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے، اسی سلسلے میں پنجاب پولیس نے ایک اور کامیاب کاروائی کرتے ہوئے 03 برس سے مفرور خطرناک اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر لیا ہے۔ اشتہاری ملزم ثنا اللہ راجن پور پولیس کو ڈکیتی کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ پنجاب پولیس نے انٹرپول سے ملزم کا ریڈ نوٹس جاری کروایا، سعودی پولیس کے ساتھ کلوز کوارڈینیشن سے اشتہاری کو گرفتار کیا گیااور اشتہاری ثنا اللہ کو راجن پور پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ رواں برس بیرون ملک سے گرفتار اشتہاریوں کی مجموعی تعداد 97 ہو گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے کامیاب کاروائی پر آر پی او ڈی جی خان، ڈی پی او راجن پوراورو ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قانونی کاروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے دیگر خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے وطن واپس لایا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1221)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
