پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام، ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مصروف عمل
گذشتہ روز 08 مقدمات درج، 06 قانون شکن گرفتار، 517 کو تقریباً 07 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس سموگ کی روک تھام، ماحولیاتی تحفظ کیلئے دیگر اداروں کے ساتھ مصروف عمل ہے اور سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں صوبہ بھر میں 08 مقدمات درج کئے گئے اور 06 قانون شکن کو گرفتار کیا گیا، 517 قانون شکن عناصر کو تقریبا 07 لاکھ 56 ہزار روپے سے زائد جرمانے عائد کئے گئے اور 32 کو وارننگ جاری کی گئی۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 02، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 414 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، رواں برس انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں مجموعی طور پر 3286 ملزمان گرفتار کئے گئے اور 3807 مقدمات درج کئے گئے جبکہ7631 افراد کو وارننگ جاری کی گئی اور 41961 افراد کو 10 کروڑ، 18 لاکھ روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔ فصلوں کی باقیات جلانے کی 2075، زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کی 35095، صنعتی سرگرمی کی 365، اینٹوں کے بھٹوں کی 1417، دیگر مقامات کی 363 خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں، گذشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی 4288 گاڑیوں کے چالان اور 405 کو تھانوں میں بند کیا گیا، رواں برس شاہرات پر زیادہ دھواں چھوڑنے والی 09 لاکھ، 16 ہزار 733 گاڑیوں کے چالان کئے گئے،01 لاکھ 75 ہزار 884 گاڑیوں کو بند جبکہ 10 ہزار 96 گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کئے گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شاہراہوں، انڈسٹریل ایریاز اور زرعی سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کی کاروائیاں جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف زیرو ٹالرنس اپنائیں۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1220)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, December 9, 2024