آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم
مختلف سنگین عارضوں کا شکار کانسٹیبلز کو طبی اخراجات کیلئے ساڑھے 11 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری،
 
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے پرعزم ہیں اور  اسی سلسلے میں مختلف سنگین عارضوں کا شکار کانسٹیبلز کو طبی اخراجات کیلئے ساڑھے 11 لاکھ روپے سے زائد فنڈز جاری کر دئیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بہاولپور پولیس کے کانسٹیبل نوید انجم کو طبی اخراجات کیلئے 06 لاکھ 15 ہزار روپے سے زائد ادائیگی کی گئی، کانسٹیبل نوید انجم نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان سے اپنا علاج کروایا تھا۔ جہلم پولیس کے کانسٹیبل کاشان مہدی کو طبی اخراجات کیلئے ساڑھے 05 لاکھ روپے سے زائد ادائیگی کی گئی، کانسٹیبل کاشان مہدی نے ڈی ایچ کیو جہلم سے برین ٹیومر سمیت دیگر عارضوں کا علاج کروایا تھا۔ پنجاب پولیس ویلفیئر فنڈ سے دونوں کانسٹیبلان کو طبی اخراجات کی ادائیگی کر دی گئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے پولیس فورس کی ہیلتھ ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صحت کے مسائل سے دوچار کسی ملازم یا اسکے اہل خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور پنجاب پولیس اپنے ذرائع سے ملازمین کو ہر ممکن تعاون کی فراہمی جاری رکھے گی۔
 
 

(ہینڈ آؤٹ  نمبر1219)

سیدمبشر حسین

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, December 9, 2024