وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کچہ ایریاز میں جرائم پیشہ و شر پسند عناصر کی روک تھام کے لئے اقدامات جاری،
رحیم یار خان کی بین الصوبائی چیک پوسٹوں داعوالہ، کوٹ سبزل کی اپ گریڈیشن پر تیزی سے کام جاری، ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کچہ ایریاز میں جرائم پیشہ و شر پسند عناصر کی روک تھام کے لئے بروقت اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں، رحیم یار خان کی بین الصوبائی چیک پوسٹوں داعوالہ، کوٹ سبزل کی اپ گریڈیشن پر کام تیزی سے جاری ہے۔ تمام کچہ پولیس کیمپس پر سولر پینلز نصب، ریفریجریٹرز پنکھے اور روشنی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے ہیں۔ بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر نائٹ ویژن کیمروں کی تنصیبات جاری ہے، چیک پوسٹس کو مضبوط و کشادہ، سمگلنگ کی روک تھام اور موثر چیکنگ یقینی بنائی جا رہی ہے۔ عوام کی جان ومال کے تحفظ، کچہ کریمنلز کی سرکوبی کے لیے مستقل بنیادوں پر کچہ میں اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ کچہ میں تمام پولیس پوسٹوں پر ڈویلپمنٹ ورک، پختہ کرنے کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ بکتر بند گاڑیوں، جدید ہتھیاروں سے لیس پولیس کے دستے چوبیس گھنٹے مصروف عمل ہیں۔ ڈی پی او رضوان عمر گوندل نے کہا کہ کچہ میں تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کی ویلفیئر کا بھرپور خیال رکھا جا رہا ہے۔ پولیس نے کچہ کے ڈاکوؤں کے خلاف خاطر خواہ کامیابیاں حاصل کیں،متعدد کریمنلز منطقی انجام کو پہنچ چکے، ڈی پی او رحیم یار خان نے کہا کہ کچہ سے جرائم پیشہ عناصر کے مکمل خاتمے تک انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگٹڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1218)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, December 9, 2024