سنٹرل پولیس آفس: سب انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے 59 افسران کو رینک لگانے کی تقریب،
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو سب انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے، ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ 02 سال کے دوران 26 ہزار سے زائد محکمانہ پروموشن دی جا چکی ہیں، آرگنائزڈ کرائم یونٹ اور سیف سٹیز اتھارٹی میں جلد ایس پی عہدے پر ترقیاں دی جائیں گی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس دہشت گردوں، جرائم پیشہ وشر پسند عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہے، کچہ سمیت دیگر دشوار گذار علاقوں میں خدمات سر انجام دینے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے مزید اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں سب انسپکٹر رینک پر ترقی پانے والے 59 افسران کو رینک لگانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو سب انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ راولپنڈی ریجن کے مجموعی طور پر 122 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر عہدے پر ترقی دی گئی۔ ترقی پانے والوں میں موٹر وے، سپیشل برانچ، ٹریفک، پی ایچ پی اور پولیس کالج سہالہ کے افسران شامل ہیں۔پروموٹ ہونے والے سب انسپکٹرز کے والدین، بچوں، اہلخانہ نے تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، سینئر پولیس افسران نے ترقی پانے والے سب انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ ایڈیشنل آئی جی پنجاب سلطان احمد چوہدری، ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ون سلیمان سلطان رانا، ڈی آئی جی ویلفیئر غازی محمد صلاح الدین اور سی پی او ملتان سمیت سینئر افسران نے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے افسران کو پروموشن رینکسں لگائے۔
(ہینڈ آؤٹ نمبر1217)
سیدمبشر حسین
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

Press Release Date:
Monday, December 9, 2024